امریکا میں ماں کو قتل کرکے سفاک بیٹا سربریدہ لاش پر برہنہ پڑا رہا

سفاک بیٹے نے قتل کے بعد خود پولیس کو فون کرکے گھر بلوایا


ویب ڈیسک December 15, 2023
سفاک بیٹے نے قتل کے بعد خود پولیس کو فون کرکے گھر بلوایا، امریکی میڈیا

امریکا میں سفاک ملزم نے اپنی 74 سالہ ماں کو بیدردی سے قتل کرنے کے بعد پولیس کو خود فون کرکے بلایا اور جب اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو دل دہلا دینے والا منظر دیکھا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس اہلکار نے گھر میں داخل ہوکر دیکھا کہ قاتل بیٹا جیفری سرجنٹ برہنہ ہوکر اپنی ماں الیگزنڈریہ کی سر کٹی لاش سے لپٹا ہوا ہے۔

پولیس کو لاش کے قریب سے ایک تیز دھار چاقو بھی مل گیا جس پر خون لگا ہوا تھا۔ ملزم نے روتے ہوئے اقبال جرم کیا اور بار بار معافی مانگتا رہا۔

قبل ازیں اسی بیٹے نے پولیس کو فون پر کہا تھا کہ میں نفسیاتی مرض بائی پالر ڈس آرڈر میں مبتلا ہوں اور ابھی ابھی اپنی ماں کو قتل کر بیٹھا ہوں۔

اس گھر کے اوپری حصے میں رہنے والی ایک بزرگ خاتون نے کہا کہ جیفری سے ملنے ان کی ماں چند روز قبل ہی آئی تھیں۔

مقتولہ الیگزنڈریہ کے اہل خانہ نے اس دل خراش واقعے پر کوئی بیان دینے سے معذرت کرلی۔ مقتولہ کی آخری رسومات ان کے پوتے یعنی قاتل بیٹے کے بیٹے نے کی۔

پڑوسی بزرگ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انھوں نے ملزم جیفری کو ہمیشہ درست حال میں پایا اور یقین نہیں آ رہا ہے کہ یہ سب جیفری نے کیا ہے جو اپنے بچوں سے بہت پیار کرتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں