محب مرزا نے ٹی وی ڈرامے ’رضیہ‘ پر بہترین اداکاری کا ایوارڈ جیت لیا

ویب ڈیسک  اتوار 17 دسمبر 2023
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

  کراچی: ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی مشہور ڈرامہ سیریز ’رضیہ‘ میں جاندار پرفارمنس پر محب مرزا نے بہترین اداکاری کا ایوارڈ جیت لیا۔ 

اداکار محب مرزا نے انسٹاگرام پر ایوارڈ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے اور ایوارڈ جیتنے پر شکر گزاری کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by Mohib Mirza (@mohibmirza)

انہوں نے ایوارڈ تقریب کے ججوں اور جیوری کا بھی شکریہ ادا کیا جس میں مرینہ خان، ماریہ وسری، روبینہ اشرف، نادیہ خان اور مکرم کلیم شامل تھے۔

’رضیہ‘ میں محب مرزا نے ’سلیم‘ نامی شخص کا کردار ادا کیا ہے جو معاشرے کے مختلف طبقوں کیلئے تعلیم کے حصول میں رکاوٹوں پر آگاہی پیدا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ آئیکون ایوارڈز 2023 کے پہلے ایڈیشن میں ڈرامہ سیریل ’رضیہ‘ نے آٹھ شعبوں میں ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔