آئی پی ایل2024 بالنگ قوانین میں بڑی تبدیلی کردی گئی

فرنچائزز سے مشورے کے بعد بھارتی بورڈ نے قانون بدل ڈالا


ویب ڈیسک December 19, 2023
فرنچائزز سے مشورے کے بعد بھارتی بورڈ نے قانون بدل ڈالا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے سیزن کے آغاز سے قبل بھارتی بورڈ نے بالنگ قوانین میں بڑی تبدیلی کردی۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی سے محض کچھ دیر قبل بھارتی بورڈ نے بالنگ قوانین میں تبدیلی متعارف کروائی ہے، جس میں فی اوور فاسٹ بولر 2 باؤنسر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران ایک اوور میں 2 باؤنسر کروانے کا تجربہ کیا گیا تھا جو کامیاب رہا، اس لیے اب آئی پی ایل 2024 کے سیزن میں اسے بطور قانون لاگو کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم میں اب کوئی کھلاڑی ''نمبر 7'' جرسی نہیں پہن سکے گا، مگر کیوں؟

فرنچائزز سے مشورے کے بعد بھارتی بورڈ نے کھیل قوانین میں تبدیلی کی ہے۔

دوسری جانب بھارتی فاسٹ بولر جیادیو انادکٹ آئی پی ایل میں بالنگ قوانین میں تبدیلی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ''جب تک چلنے کے قابل ہوں اسوقت تک آئی پی ایل کھیلوں گا''

واضح رہے کہ قانون میں تبدیلی کے بعد فرنچائزز پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جیرل کوٹزی، جوش ہیزل ووڈ جیسے تیز گیندبازوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی خواہاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں