قومی ٹیم کیلئے بری خبر فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر

ایک ہی ٹیسٹ میچ کے بعد خرم شہزاد کی پسلی میں فریکچر ہوگیا


ویب ڈیسک December 21, 2023
ایک ہی ٹیسٹ میچ کے بعد خرم شہزاد کی پسلی میں فریکچر ہوگیا (فوٹو: فائل)

پرتھ ٹیسٹ میچ کے ہیرو نوجوان فاسٹ بولر خرم شہزاد انجری کا شکار ہوکر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد پسلی میں فریکچر کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے ہیں۔

نوجوان فاسٹ بولر کو جسم کے بائیں حصے میں تکلیف ہوئی ہے جس کے بعد انہیں ایم آر آئی اسکین کروایا گیا ہے،میڈیکل پینل کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ کو نوجوان فاسٹ بولر کی انجری سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ؛ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا


ٹیم مینجمنٹ اسپیشلسٹ سے کنسلٹ کرنے کے بعد آئندہ کا پلان طے کرے گی جبکہ خرم شہزاد کا این سی اے میں رہیب شروع کیا جائے گا۔

پرتھ ٹیسٹ میچ میں نوجوان فاسٹ بولر نے اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر اور مارنش لبوشین کی وکٹیں حاصل کیں تھی۔

مزید پڑھیں: ''ابرار احمد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر نہیں ہوئے''

قبل ازیں پرتھ ٹیسٹ میچ سے قبل ابرار احمد پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں دائیں گھٹنے میں تکلیف کی شکایت پر اسپنر کو میدان سے باہر جانا پڑا تھا، میڈیکل ٹیم اسپنر کا میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا بعدازاں انکا ایم آر آئی اسکین کرایا تھا اور انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں