غیر دوستانہ حرکات پر مالی کا الجزائر کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج

ایسی حرکات سے الجزائر کیساتھ اچھے تعلقات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، مالی


ویب ڈیسک December 21, 2023
ایسی حرکات سے الجزائر کیساتھ اچھے تعلقات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، مالی

مالی میں الجزائر کے سفیر کو 'غیر دوستانہ حرکتوں' پر طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی کی حکومت کا کہنا ہے کہ الجزائر کے سفیر نے اعتماد لیے گئے بغیر علیحدگی پسند مسلح گروپ تواریگ سے ملاقاتیں کیں جو کہ سفارتی سطح پر بھی ایک غیر دوستانہ حرکت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی کی حکومت الجزائر کے سفیر ک علیحدگی پسندوں کی بغیر آگاہ کی گئی ملاقاتوں کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کے طور پر دیکھتی ہے جس سے الجزائر کے ساتھ اچھے تعلقات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ الجزائر مالی کی حکومت اور تواریگ مسلح گروپوں کے درمیان امن مذاکرات میں اہم ثالثی ہے اور 2015 میں فریقین کو امن معاہدے پر لاکر امن کی بحالی میں الجزائر کا سب سے اہم کردار تھا۔

مالی میں 11 سال سے امن و امان کی حالت مخدوش ہے اور اگست 2020 سے فوجی ڈکٹیٹر کی حکومت ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔