پرتھ ٹیسٹ کے ہیرو خرم شہزاد آج وطن واپس پہنچیں گے

دورہ آسٹریلیا کے دوران تین پاکستانی بولرز انجریز کا شکار ہیں


ویب ڈیسک December 24, 2023
دورہ آسٹریلیا کے دوران تین پاکستانی بولرز انجریز کا شکار ہیں (فوٹو: فائل)

انجری کے شکار قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد آج میلبرن سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈاکٹرز سے مشورہ کرنے کے بعد پرتھ ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر خرم شہزاد کو ری ہیب کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خرم شہزاد پرتھ ٹیسٹ میچ کے بعد پسلی میں فریکچر کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا؛ دوسرے ٹیسٹ سے پہلے قومی ٹیم کو ایک اور جھٹکا

نوجوان فاسٹ بولر کو جسم کے بائیں حصے میں تکلیف ہوئی ہے جس کے بعد انہیں ایم آر آئی اسکین کروایا گیا تھا،میڈیکل پینل نے رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ کو نوجوان فاسٹ بولر کی انجری سے آگاہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کیلئے بری خبر! فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر

پرتھ ٹیسٹ میچ میں نوجوان فاسٹ بولر نے اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر اور مارنش لبوشین کی وکٹیں حاصل کیں تھی۔

دوسری جانب 4 روزہ پریکٹس میچ میں ابرار احمد انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ نعمان علی کا بھی اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے اسپنر سیریز کے بقیہ دونوں میچز میں سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں