برطانیہ کا کئی مسلم ممالک کیلیے ویزا فری انٹری سروس کا اعلان

ویب ڈیسک  اتوار 31 دسمبر 2023
یہ سہولت خلیجی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور اردن کے لیے ہوگی، فوٹو: فائل

یہ سہولت خلیجی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور اردن کے لیے ہوگی، فوٹو: فائل

 لندن: برطانیہ نے سالِ نو 2024 کے لیے کئی مسلم ممالک کے لیے مفت ویزا انٹری سروس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کی فیس صرف 10 پاؤنڈ ہے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق نئی ویزہ پالیسی کے تحت خلیجی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، قطر اور عمان کے ساتھ ساتھ اردن کے شہریوں کو برطانیہ میں داخل ہونے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔

برطانیہ کی اس نئی ویزا پالیسی کے تحت اس سہولت کی فیس صرف 10 پاؤنڈ رکھی گئی ہے یعنی 10 پاؤنڈ کی ادائیگی کے بعد درج بالا مسلم ممالک کے شہری برطانیہ میں داخل ہوسکیں گے اور یہ ٹریول پرمٹ 2 سال کے لیے کار آمد ہوگا۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور اردن کے لیے ویزہ فری انٹری کی سہولت کا اطلاق 22 فروری 2024 سے ہوگا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔