بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان موسیقی کے میدان میں قدم رکھنے والے ہیں؟ تازہ انکشاف

ویب ڈیسک  پير 1 جنوری 2024
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی وڈ  کے مسٹر پرفیکشنسٹ کے متعلق نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ کلاسیکل موسیقی سیکھ رہے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار نے روزانہ کی بنیاد پر موسیقی کیلئے ایک گھنٹہ مختص کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق کلاسیکل موسیقی میں مہارت کیلئے عامر خان نے ایک میوزک ٹیچر کی خدمات بھی حاصل کر رکھی ہیں اور وہ روزانہ ریاض کرتے ہیں۔

بالی وڈ سپر اسٹار پچھلے کئی برسوں سے متعدد مشغلے اپنا چکے ہیں اور وہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔

اداکار آج کل اپنی بیٹی ایرا خان کی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو تین جنوری کو ایک فٹنس ٹرینر کے ساتھ ازدواجی رشتے میں منسلک ہوجائے گی۔

پروفیشنل لحاظ سے اداکار اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ میں نظر آئیں گے جبکہ وہ سنی دیول کے مرکزی کردار میں فلم ’لاہور1947‘ کو پروڈیوس بھی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔