پہلی ہی ٹیسٹ سیریز میں عامر جمال نے ریکارڈ بُک میں نام درج کروالیا

عمران خان اور وسیم اکرم کے بعد اہم کارنامہ سرانجام دینے والے تیسرے کرکٹر بن گئے


ویب ڈیسک January 03, 2024
عمران خان اور وسیم اکرم کے بعد اہم کارنامہ سرانجام دینے والے تیسرے کرکٹر بن گئے (فوٹو: کرک انفو)

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے ڈیبیو ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کروالیا۔

سڈنی کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں نوجوان آل راؤںڈر نے آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی پہلی ا ننگز میں 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 4 چھکے اور 9 چوکے بھی لگائے۔

عامر جمال ایک ٹیسٹ سیریز میں 100+ رنز بنانے اور 10+ وکٹیں لینے والے محض تیسرے پاکستان کرکٹر بن گئے ہیں۔ نوجوان کرکٹر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 50+ اسکور اور 5+ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی پلئیر بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کروالیا

اس سے قبل قومی ٹیم کے دو سابق کپتان عمران خان اور وسیم اکرم یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ؛ پہلا روز عامر جمال کے نام! پاکستان 313 رنز بناکر آل آؤٹ

واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان اوپنرز بری طرح ناکام ہوئے جبکہ مڈل آرڈر بیٹر محمد رضوان، آغا سلمان اور آل راؤنڈر عامر جمال کی اننگز کے باعث گرین شرٹس پہلی اننگز میں 313 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں