باجوڑ پولیو سیکیورٹی پر تعینات پولیس ٹرک پر بم حملے میں 5 اہلکار شہید 22 زخمی

پولیس اہلکار پولیو ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے کہ ان پر بم حملہ ہوا


ویب ڈیسک January 08, 2024
پولیس اہلکار پولیو ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے کہ ان پر بم حملہ ہوا

خیبرپختونخوا کے شمالی ضلع باجوڑ میں پولیس ٹرک پر بم حملے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔

تحصیل ماموند کے علاقے بیلوٹ فرش میں پولیو سیکیورٹی کیلئے جانیوالی پولیس ٹرک کے نزدیک دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 5 اہلکار جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد، سیکیورٹی فورسز اور امدادی اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے اور زخمیوں و لاشوں کو پرائیوٹ گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو1122 کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ خار اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تمام شہید اور زخمی پولیس اہلکار ہیں، جو پولیو ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے کہ ان پر حملہ ہوا۔

پولیو مہم ملتوی

دھماکے کے بعد ٹانک اور ڈی آئی خان میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر پولیو مہم عارضی طور پر ملتوی کردی گئی۔ ٹانک میں اب یہ مہم 15 جنوری سے اور ڈی آئی خان میں 22 جنوری سے شروع ہوگی۔

[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2024/01/whatsapp-video-2024-01-08-at-9.30.24-am-1704691996.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں