فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کے درمیان تعلقات کی خبریں زیرِ گردش

ویب ڈیسک  بدھ 31 جنوری 2024
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں پر فیروز خان اور بھارتی اداکارہ نے کوئی ردعمل نہیں دیا : فوٹو : ویب ڈیسک

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں پر فیروز خان اور بھارتی اداکارہ نے کوئی ردعمل نہیں دیا : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

رواں سال کے آغاز میں فیروز خان نے تامل اور ہندی فلموں کی جانی مانی بھارتی اداکارہ و ماڈل گتھیکا تیواری کے ہمراہ فیچر فلم کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اکثر دونوں کی ویڈیوز اور تصاویر منظرِ عام پر آتی ہیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں کار میں بیٹھے تھے اور فیروز خان کافی خوش نظر آرہے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو فیروز خان اور گتھیکا تیواری کی نئی فیچر فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر بنائی گئی تھی۔

اس ویڈیو کے بعد، مداحوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گتھیکا تیواری کو سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ بھارتی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے صرف ایک اکاؤنٹ فالو کیا ہوا ہے اور وہ فیروز خان کا اکاؤنٹ ہے۔

اس کے بعد مداحوں کے ذہنوں میں کئی سوالات نے جنم لیا کہ بھارتی اداکارہ نے انسٹاگرام پر صرف فیروز خان کو ہی کیوں فالو کیا ہوا ہے؟

فیروز خان کے مداحوں نے اپنی طرف سے اندازے لگاتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ ہماری نئی بھابھی ہیں؟ جبکہ کچھ بھارتی مداحوں نے گھتیکا تیواری سے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آپ کو فیروز خان سے محبت ہوگئی ہے۔

feroze1

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں پر فیروز خان اور بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

واضح رہے کہ فیروز خان نے ابھی تک اپنی اس فیچر فلم کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے، اس فیچر فلم کی ہدایت کاری ذوالفقار علی کر رہے ہیں، ڈی پی او اسد ممتاز ہیں جبکہ بلال قریشی ایگزٹیو پروڈیوسر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔