جیت کیلئے 270 الیکٹورل ووٹ کیسے حاصل ہوسکتے ہیں؟

کسی بھی امیدوار کو کامیابی کے لیے کم ازکم تین سوئنگ اسٹیٹس میں کامیابی لازمی درکار ہوتی ہے


ویب ڈیسک November 06, 2024

WASHINGTON:

امریکا میں 50 ریاستیں ہیں اور ان میں سے اکثر ریاستوں میں روایتی طور پر الیکشن میں ایک ہی سیاسی جماعت کو زیادہ ووٹ پڑتے ہیں لیکن چند ہی ریاستوں میں ردوبدل ہوتا ہے جنہیں ‘سوئنگ اسٹیٹس’ کہا جاتا ہے اور ان ریاستوں میں ہر امیدوار کے جیتنے کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔

امریکا سوئنگ اسٹیٹس میں نیواڈا، ایریزونا، شمالی کیرولینا، جارجیا، وسکونسن، مشی گن اور پنسلوانیا شامل ہیں۔

جن ریاستوں میں آبادی زیادہ ہوتی ہے وہ اسی طرح زیادہ اہم ہوتی ہیں اور ہر ریاست اے الیکٹورل کالج ووٹوں کی اچھی تعداد شامل ہوتی ہے، اور مجموعی طور پر 538 الیکٹورل ووٹوں پر مقابلہ ہوتا ہے۔

امریکا کا صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 270 یا اس سے زیادہ الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں اور اس کے لیے دونوں امیدواروں کو کم از کم تین سوئنگ اسٹیٹس میں کامیابی درکار ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے