ہریتھک اور این ٹی آر کی فلم ’وار2‘ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

ویب ڈیسک  بدھ 31 جنوری 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن کی بلاک بسٹر فلم ’وار 2‘ کے چرچے ہر طرف ہیں اور اب فلم کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریتھک روشن کی بلاک بسٹر فلم ’وار 2‘ سال 2025 میں 14 اگست کو ریلیز ہوگی جبکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز فروری 2024 سے ہوگا۔

ڈائریکٹر ایان مکھرجی 2023 سے ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا چاہتے تھے لیکن  ہریتھک روشن کی ’فائٹر‘ میں مصروفیات سے ایسا نہ ہوسکا۔

میگا ایکشن اور تھرلر فلم کیلئے کیارا ایڈوانی کو خاتون کے مرکزی کردار کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے جبکہ تامل سپر اسٹار جونیئر این ٹی آر بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اطلاعات کے مطابق ’وار‘ سیکوئیل میں انڈسٹری کے بڑے سپر اسٹاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

1995 میں بلاک بسٹر فلم ’کرن ارجن‘ کے بعد شاہ رخ اور سلمان پہلی مرتبہ ایک ساتھ ایکشن بڑے پردے پر مداحوں کو محظوظ کریں گے۔

واضح رہے کہ یش راج فلمز نے اعلان کیا تھا کہ ’پٹھان‘ ڈائریکٹر اگلی فلم ’ٹائیگر ورسز پٹھان‘ بنائیں گے جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ساتھ نظر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔