پی ایس ایل 9 کا ترانہ، علی ظفر اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگانے کیلئے تیار

ویب ڈیسک  جمعـء 2 فروری 2024
پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو ہوگا، : فوٹو : ویب ڈیسک

پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو ہوگا، : فوٹو : ویب ڈیسک

 لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سُپر لیگ) کے سیزن 9 کا ترانہ گائیں گے۔

ہر سال کی طرح، 2024 کے بھی پی ایس ایل کا میلہ سجنے والا ہے جس میں چند دن باقی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایونٹ کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ شائقین اس انتظار میں ہیں کہ اس سیزن کا ترانہ کونسے گلوکار کی آواز میں سامنے آئے گا۔

شائقین کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے ترانے کے حوالے سے اہم خبر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

آئمہ بیگ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں ایک خبر شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ “پی ایس ایل کے سیزن 9 کا ترانہ علی ظفر اور آئمہ بیگ گائیں گے”۔

aima2

گلوکارہ نے اس خبر کے ساتھ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بریکنگ نیوز بھی لکھا جبکہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی یہ خبر گردش کررہی ہے۔

دوسری جانب ابھی تک علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے سے متعلق کوئی پوسٹ یا بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ابتدائی تینوں سیزنز کے ترانے علی ظفر نے گائے تھے، 2018 میں ان پر ساتھی گلوکارہ میشا شفیع نے ہراسگی کا الزام لگایا جس سے کیریئر شدید متاثر ہوا، تب سے انھیں دوبارہ پی ایس ایل کا ترانا گانے کا موقع بھی نہیں مل پایا، علی ظفر پر الزام ثابت نہیں ہو سکا لیکن ایک داغ لگ گیا جو لاکھ کوشش کے باوجود صاف نہیں ہو سکا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا PSL کیلئے علی ظفر کا ترانہ لینے سے انکار

یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو ہوگا، پہلا میچ  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،  ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔