ڈائپرز پہننے کے شوقین افراد کیلئے مخصوص اسپا

اسپا میں رہنے کی قیمت 100 ڈالرز فی گھنٹہ سے شروع ہوتی ہے اور 24 گھنٹے قیام کے لیے 1,500 ڈالرز تک جاتی ہے


ویب ڈیسک February 11, 2024
[فائل-فوٹو]

ڈائپر پہننے والے افراد جو بچوں کے طور پر کھیلنا چاہتے ہیں، ان کیلئے امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں ایک مخصص اسپا متعارف کرایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر اٹکنسن میں موجود ڈائپر اسپا ڈائیپر کے شوقین افراد کیلئے بنایا گیا ہے جو ایسے افراد کی تمام ضروریات کا خیال رکھتا ہے۔ ڈائپر اسپا کو فزیشن ڈاکٹر کولین مرفی نے متعارف کرایا ہے۔ یہ اسپا 21 سال سے زیادہ عمر کے ڈائپر پہننے والے افراد کی خدمت کیلئے مختص ہے۔

یہاں وہ لوگ آتے ہیں جو دوسروں کی طرف سے قبل کیے جانے، خیال رکھے جانے یا پھر سے بچہ بن جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اسپا کی ویب سائٹ پر درج سرگرمیوں میں کھیل کا وقت، کہانی سنانے کا وقت، سونے کے اوقات، آرام کا وقت، ڈائیپر بدلنے کا وقت، رنگ کرنے کا وقت اور بچوں کی نظمیں سنائے جانے کے اوقات شامل ہیں۔

اسپا میں رہنے کی قیمت 100 ڈالرز فی گھنٹہ سے شروع ہوتی ہے اور 24 گھنٹے قیام کے لیے 1,500 ڈالرز تک جاتی ہے۔ حال ہی میں کھولے گئے ڈائپر اسپا نے اپنی غیر معمولی خدمات کی وجہ سے اٹکنسن میں بحث و مباحثے کو جنم دیا ہے لیکن ڈاکٹر کولین کا دعویٰ ہے کہ ان کا اسپا کسی عجیب و غریب حرکات سے منسلک نہیں ہے بلکہ لوگوں کو کسی ذہنی جسمانی چوٹ (trauma) سے نکالنے کیلئے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں