نیدرلینڈز کی عدالت کا اسرائیل کو جنگی طیاروں کے پرزے فراہم نہ کرنے کا حکم

جنگی طیاروں کے پرزے عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں استعمال ہوسکتے ہیں، عدالت


ویب ڈیسک February 12, 2024
لوئر کورٹ نے پرزوں کی فروخت کیخلاف درخواست مسترد کردی تھی:فوٹو:فائل

نیدرلینڈز کی عدالت نے اسرائیل کو جنگی طیاروں کے پرزے فروخت نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے نیدرلینڈز کی حکومت کو حکم دیا کہ اسرائیل کو ایف 35 جنگی طیاروں کے پرزوں کی فراہمی روک دی جائے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی سب سے بڑی ڈویژن غزہ سے لبنان کی سرحد منتقل

انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے اسرائیل کو جنگی طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے نیدرلینڈز کی عدالت نے کہا کہ اسرائیل کو فروخت کیے گئے جنگی طیاروں کے پرزے عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں استعمال ہوسکتے ہیں۔

اس سے قبل نیدرلینڈز کی لوئر کورٹ نے اسرائیل کو پرزوں کی فروخت کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا تھا۔ اسرائیل کے ایف 35 جنگی طیارے غزہ پر نہتے فلسطینوں شہریوں پر بمباری کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں