ونسٹن چرچل کے نقلی دانت 18 ہزار پاؤنڈ میں نیلام

ویب ڈیسک  پير 12 فروری 2024

لندن: سابق برطانوی وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل کے سونے کے سانچے میں لگے نقلی دانت 18 ہزار برطانوی پاؤنڈ (63 لاکھ 43 ہزار پاکستانی روپے) میں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے۔

اوپر کے چھ دانتوں کا یہ سیٹ اس طرح سے بنایا گیا تھا کہ برطانوی وزیراعظم کو لکنت سے بچایا جاسکے جن کو لگا کر انہوں نے دوسری عالمی جنگ کے دوران مشہور تقاریر کیں۔

چرچل کے لیے یہ دانت اتنے اہم تھے کہ وہ ایسے دو سیٹ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے تھے۔ نیلام کیا گیا سیٹ جنگ کی ابتداء میں ان کے لیے بنایا گیا تھا۔

نیلامی کرنے والی کوٹس وولڈ آکشن کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ دانت تعین کی گئی قیمت 8000 پاؤنڈز سے دُگنی قیمت میں ہاتھوں ہاتھ نیلام ہوگئے۔

1940 میں دوسری عالمی جنگ کے دوران وزارت اعظمی کا منصب سنبھالنے والے ونسٹن چرچل کو ساری زندگی دانتوں کے مسائل کا سامنا رہا۔ انہوں نے اپنی 20 کی دہائی میں زیادہ تر دانت کھو دیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔