مختصر وقت کیلئے دنیا کا امیر ترین شخص 2 منٹ میں ساری دولت گنوا دی
کرس رینالڈز اپنے اکاؤنٹ میں ایک دن اچانک کھربوں ڈالرز دیکھ کر حیران رہ گئے
ہم میں سے اکثر لوگ لاٹری جیتنے کر یا کسی نہ کسی طرح کروڑ پتی بننے کا خواب دیکھتے ہیں لیکن کیا ہو اگر یہ خواب حقیقت کا روپ دھار لے اور آپ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں یا اربوں نہیں بلکہ کھرب در کھرب ڈالرز کی رقم آجائے؟
ایسا ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا تھا جس میں ایک مڈل کلاس شہری بہت ہی مختصر لمحے کے لیے انسانی تاریخ کا کھرب در کھرب پتی (quadrillionaire) بن گیا تھا لیکن محض 2 منٹ بعد اس نے یہ ساری دولت گنوادی تھی۔
ڈیلاویئر کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے کرس رینالڈز نے جولائی 2013 کو ایک دن اپنا پے پال اکاؤنٹ کھولا تاکہ معلوم کرسکیں اکاؤنٹ میں کتنے پیسے بچے ہیں لیکن انہیں یہ دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا کہ انکے اکاؤنٹ میں 92 92,233,720,368,547,800 ڈالرز موجود تھے۔
مختلف خبر رساں اداروں کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ کرس رینالڈز میکسیکو کے کاروباری شخص کارلوس سلم سے دس لاکھ گنا زیادہ امیر ہوگئے ہے جو اُس وقت دنیا کے امیر ترین آدمی تھے اور ان کی مجموعی دولت 67 بلین ڈالرز تھی۔
کرس نے سی این این کو بتایا کہ پہلے میں نے سوچا کہ شاید کوئی مزاق کر رہا ہے۔ بدقسمتی سے یہ سب اس وقت ختم ہوا جب پے پال کو اپنی غلطی کا فوری احساس ہوا اور انہوں نے رینالڈز سے ہونے والی 'تکلیف' کے لیے معافی مانگی اور غلطی کو درست کیا،
پے پال نے تلافی کے طور پر کرس کے پسند کے خیراتی ادارے کو کچھ رقم عطیہ کرنے کی پیشکش کی۔ ادارے نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم کرس کے عطیہ کرنے کے مقصد میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور یہ اعزاز کی بات ہے۔
ادارے نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے یہ پیشکش کرنے کے لیے کرس سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم شکر گزار ہیں کہ وہ ہمارے ایک گاہک ہے۔