بلاول وزیر اعظم نہیں بنتے تو ہمارا اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنا بہتر ہے فیصل کریم کنڈی

اپنے منشور پر عمل کے لئے بلاول کا وزیر اعظم بننا ضروری ہے، فیصل کریم، پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس جاری


ویب ڈیسک February 12, 2024
(فوٹو : فائل)

حکومت سازی میں ن لیگ کی تجاویز پر غور کے لیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا، ترجمان پی پی کا کہنا ہے کہ اگر بلاول وزیراعظم نہیں بنتے تو ہمارا اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنا بہتر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا، بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری زرداری ہاؤس میں موجود ہیں جب کہ آصف زرداری پہنچ چکے ہیں۔ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سعید غنی، شیری رحمان، نیئر بخاری اور دیگر ارکان بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکان ہے، ن لیگ سے وزیراعظم کا عہدے لینے یا انہیں دینے سمیت دیگر عہدوں کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

اس ضمن میں پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حکومت میں آنے اور وزیراعظم سمیت عہدوں کی تقسیم کا معاملہ آج سینٹرل ایگزیکٹو کونسل میں معاملہ زیر غور آئے گا، سی ای سی جو فیصلہ کرے گی وہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں اپنے منشور پر عمل درآمد کے لئے بلاول بھٹو کا وزیر اعظم بننا ضروری ہے، بلاول وزیر اعظم نہیں بنتے تو اپوزیشن نشستوں میں بیٹھنا بہتر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں