بلوچ طلباء کی عدم بازیابی نگراں وزیراعظم اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب

وزیراعظم پیش ہو کر بتائیں کیوں نہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ


ویب ڈیسک February 13, 2024
فوٹو فائل

بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر 19 فروری کو ںگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔

دوران سماعت، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے بتایا کہ 12 میں سے ایک اور طالب علم بازیاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل آج دستیاب نہیں سماعت ملتوی کی جائے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جبری گمشدگیوں کی سزا، سزائے موت ہونی چاہیے اور ملوث لوگوں کو دو چار سزائے موت ملنی چاہیے۔ نگراں وزیراعظم پیر کو 10 بجے خود پیش ہوں اور خود پیش ہو کر بتائیں کیوں نہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کو 19 فروری کی صبح طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں