پی ایس ایل سیکیورٹی کے انتظامات مکمل متبادل روٹس کیلئے آگاہی دینے کی ہدایت

عوام کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک کی بندش کا دورانیہ کم سے کم ہونا چاہیے، نگراں وزیراعلیٰ


ویب ڈیسک February 14, 2024
عوام کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک کی بندش کا دورانیہ کم سے کم ہونا چاہیے، نگراں وزیراعلیٰ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فول پروف سکیورٹی اور شائقین کرکٹ کیلئے خاطر خواہ انتظامات کیلئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایات جاری کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سی سی پی او، کمشنر لاہور، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی آپریشن، سی ٹی او لاہور اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 16 ہزار سے زائد پولیس و سیکیورٹی اہلکار پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کیلئے فرائض سرانجام دیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ سب سے زیادہ فتوحات کس ٹیم نے حاصل کی ہیں؟

راولپنڈی اور ملتان میں میچز کی میزبانی کیلئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پی ایس ایل 9 کے میچوں کا آغاز 17 فروری سے ہوگا، میچوں کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے موثر مینجمنٹ کی جائے، عوام کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک کی بندش کا دورانیہ کم سے کم ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی نے کنگز کو بڑا دھچکا دیدیا

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو میڈیا کے ذریعے متبادل روٹس سے بروقت آگاہ کیا جائے، متعلقہ ادارے اور محکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھتے ہوئے فرائض سرانجام دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں