سرفراز خان کے والد بیٹے کو ٹیسٹ کیپ ملنے پر آبدیدہ ویڈیو وائرل

طویل جدوجہد کے بعد نوجوان وکٹ کیپر کو ٹیم انڈیا سے کھیلنے کا موقع مل گیا


ویب ڈیسک February 15, 2024
طویل جدوجہد کے بعد نوجوان وکٹ کیپر کو ٹیم انڈیا سے کھیلنے کا موقع مل گیا (فوٹو: کرک انفو)

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کیلئے ڈیبیو کرنے والے سرفراز خان کو طویل جدوجہد کے بعد ٹیسٹ کیپ مل گئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز خان کو بھارت کی ٹیسٹ کیپ دی گئی تو انکے والد اور اہلیہ اسٹیڈیم میں موجود تھے جو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

لیجنڈری اسپنر انیل کمبلے نے سرفراز خان کو ٹیسٹ کیپ دی، جسکے بعد کرکٹر اپنے والد کے پاس گئے اور انہیں گلے لگایا جس پر انکے والد اور اہلیہ آبدیدہ ہوگئے، (والد) نوشاد نے اپنے بیٹے کی کیپ کو چوما اور انہیں گلے لگالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: بھارتی فینز نے اپنے ہی فاسٹ بولر کی اہلیہ کیساتھ ''باڈی شیمنگ'' شروع کردی

نوجوان کرکٹر کو انجری کا شکار ہونے والے کے ایل راہول کی جگہ سیریز میں موقع دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سرفراز خان نے 45 فرسٹ ٹیسٹ میچز کی 66 اننگز میں 69.85 کی اوسط سے 3ہزار 912 رنز بنارکھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں