کسٹمز میں ایس آر او کا غلط استعمال کرکے اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

1268 امپورٹرز کی نشاندہی کرلی گئی، جنہوں نے 9364 گڈز ڈیکلریشن کے ذریعے ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کی


ویب ڈیسک February 16, 2024
(فوٹو: فائل)

پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز نے ایس آر او کے غلط استعمال کے ذریعے اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق ایس آر او 492 کے غلط استعمال میں 1268 امپورٹرز کی نشاندہی ہوئی ہے، جنہوں نے 9364 گڈز ڈیکلریشن کے ذریعے ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کی۔

ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ شیراز احمد کے مطابق امپورٹرز نے SRO492 کے ذریعے 27ارب 50کروڑ روپے سے زائد کی ڈیوٹی چوری کی۔ایس آراو 492 کے تحت امپورٹڈ خام مال کی پراسیسنگ کرکے 18ماہ میں برآمد نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 2014ء میں 1268 امپورٹرز نے ترغیبی ایس آر او 492 کے تحت درآمدات کی تھیں۔ ایس آر او کے غلط استعمال میں ملوث امپورٹرز کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز کی جانب سے اس ضمن میں قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ امپورٹرز نے ایس آر او 492کے تحت خام مال درآمد کرکے مقامی مارکیٹ میں فروخت کرکے بھاری منافع کمایا۔ ایس آر او 492 کا ناجائز استعمال کرکے مقامی مارکیٹوں میں مسابقت کے ماحول کو متاثر کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں