حکومت سازی کا عمل ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی تیسری بیٹھک بھی ناکام

دونوں فریقین نے پیر کے روز مزید مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، مشترکہ اعلامیہ


ویب ڈیسک February 17, 2024
—فائل فوٹو

حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں تیسرے اجلاس میں بھی اتفاق نہ ہو سکا اور مزاکرات پیر کے روز بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک تفصیلی اجلاس ہوا۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں اطراف کی جانب سے دی گئی تجاویز پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور معاملات پر کافی پیش رفت ہوئی، دونوں فریقین نے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید سفارشات کے لئے بروز پیر دوبارہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی اراکین اس بات پر متفق ہیں کہ ایک مضبوط جمہوری حکومت ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی سینٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان نے کی جبکہ پیپلز پارٹی کا وفد سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی، ندیم افضل چن، نواب ثنا اللہ زہری، شجاع خان اور سردار بہادر خان سیہڑ پر مشتمل تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں