پی ایس ایل9 حفیظ کا حارث رؤف کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا مشورہ

حارث سمیت دیگر پاکستان پلئیرز ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلیں گے اپنی خامیوں پر قابو نہیں پاسکیں گے، سابق کپتان


ویب ڈیسک February 18, 2024
حارث سمیت دیگر پاکستان پلئیرز ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلیں گے اپنی خامیوں پر قابو نہیں پاسکیں گے، سابق کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو فرسٹ کلاس اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔

مقامی ٹی وی چینل پر ایک تبصرے کے دوران سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ، دورہ نیوزی لینڈ اور آج لاہور قلندرز کیلئے کھیلتے ہوئے بھی اپنی بالنگ لائن پر مشکلات کا شکار رہے، یہ وہ حارث رؤف نہیں جنہیں ہم جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک حارث رؤف سمیت دیگر پاکستان پلئیرز ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلیں گے، اپنی بالنگ، بیٹنگ کی خامیوں پر قابو پانے میں ناکام رہیں گے۔ ٹیسٹ کرکٹ ہی اصل فاؤنڈیشن ہے جہاں سے بالرز اور بیٹرز نکھر کر سامنے آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ سیاسی جماعت کا نعرہ لگانے پر ایک شخص اسٹیڈیم سے بےدخل

واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا پہلا میچ کل کھیلا گیا تھا، جہاں حارث رؤف نے 3 اوورز میں 12.66 کی اوسط سے 38 رنز لٹائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں