عاصم اظہر اور سجل علی کی پوسٹ نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا

ویب ڈیسک  اتوار 18 فروری 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 لاہور: پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار عاصم اظہر اور اداکارہ سجل علی ایک نئے پروجیکٹ میں ساتھ سامنے آرہے ہیں۔ 

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر سجل علی کے ساتھ شیئر کی جسے میں دونوں نے ایک دوسرے سے اپنی کمر ملائی ہوئی ہے۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مداحوں کو تجسس میں ڈالنے کیلئے صرف ’سیاں‘ کا کیپشن دیا ہے اور پروجیکٹ کی ریلیز تاریخ 20 فروری بتائی ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

عاصم اظہر کی پوسٹ کے بعد دونوں فنکاروں کے مداح متجسس ہے کہ آنے والا پروجیکٹ کوئی گانا ہے یا کسی ڈرامے کا حصہ ہے۔

گلوکاری کے ساتھ ساتھ عاصم اظہر مشہور ڈراموں صنف آہن، میرے دوست میرے یار اور پیار کہانی میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

دوسری طرف سجل علی پاکستانی انڈسٹری کی نامور ادکارہ ہیں جو پاکستانی فلم انڈسٹری کے ساتھ بالی وڈ اور ہالی وڈ میں بھی اپنی پہچان بناچکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔