سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلیے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفیکیٹ جمع کروانا شروع کردیئے
پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد اور 50 سے زائد آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مخصوص نشستوں کیلیے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کردیا۔
اپنے خط میں انہوں نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 50 آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اور انہوں نے الیکشن کمیشن میں پارٹی سرٹیفکٹ بھی جمع کروادیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ انتخابی اتحاد کا اعلان
اُدھر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان نے الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفیکیٹ جمع کروانا شروع کردیئے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد؛ کے پی کے سے 60 ارکان اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی نے بھی ٹکٹ جمع کروادیے ہیں۔