میسی نے سابقہ کلب بارسلونا کو اپنا ’’بیلن ڈی آر ایوارڈ‘‘ عطیہ کردیا

ویب ڈیسک  منگل 20 فروری 2024
چاہتا ہوں ایوارڈ دیکھ کر کھلاڑیوں میں جیت کا جذبہ بیدار ہو، میسی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

چاہتا ہوں ایوارڈ دیکھ کر کھلاڑیوں میں جیت کا جذبہ بیدار ہو، میسی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنی آٹھویں بیلن ڈی آر ٹرافی سابقہ کلب بارسلونا میوزیم کو عطیہ کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کلب انٹرمیامی کی نمائندگی کرنے والے اجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 8 بیلن ڈی آر ٹرافی جیت رکھی ہیں، کرسٹیانو رونالڈو 6 بیلن ڈی آر ٹرافیز کے ہمراہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

سال 2021 میں میسی نے مالی بحران کے باعث بارسلونا کو خیرباد کہا اور پیرس سینٹ جرمن چلے گئے بعدازاں انہوں نے پی ایس جی کو چھوڑ کر انٹرمیامی کلب جوائن کیا۔

مزید پڑھیں: میسی نے میچ شرکت نہ کرکے شائقین کو غصہ دلادیا

لیونل میسی نے کہا کہ آٹھواں بیلن ڈی آر ایواڈ بارسلونا کو عطیہ کیا ہے تاکہ ٹرافی سے کھلاڑیوں میں جذبہ بیدار ہو اور کلب کیلئے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔