فلموں کے آڈیشن کیلئے اہلیہ سے پیسے لیا کرتا تھا، وکرانت میسے کا انکشاف

ویب ڈیسک  منگل 20 فروری 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: بالی وڈ کی فلم ‘بارہویں فیل‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار وکرانت میسے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آڈیشن دینے کیلئے اپنی اہلیہ سے پیسے لیا کرتے تھے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سینما میں کام کرنے کیلئے لاکھوں روپے کی ٹی وی نوکری کو چھوڑ دیا تھا۔

وکرانت نے بتایا کہ انہوں نے 24 برس کی عمر میں اپنا گھر خرید لیا تھا اور وہ ٹی وی پر کام کرنے سے مطمئن نہیں تھے۔

واضح رہے کہ فلم میں اداکار نے ایک طالبعلم منوج کمار شرما کا کردار نبھایا جو سخت محنت کے بعد آئی پی ایس آفیسر بنتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔