پی ایس ایل9 شاہد آفریدی نے بھی حارث کی کھوئی فارم پر لب کشائی کردی

سابق کپتان کا بھی فاسٹ بولر کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ


ویب ڈیسک February 21, 2024
سابق کپتان کا بھی فاسٹ بولر کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی کھوئی فارم پر لب کشائی کردی۔

مقامی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ حارث رؤف آؤف آف فارم ہیں انہیں رہنمائی کی ضرورت ہے، کرکٹر کو مکمل سائیڈ لائن کرنے بجائے ماضی کی پرفارمنس یاد دلوائیں تاکہ وہ کم بیک کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ حارث نے پاکستان کیلئے کچھ شاندار پرفارمنس دی ہیں، وہ لڑکا اس وقت اور بھی بہتر ہوگا جب وہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ کھیلے گا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے تو بولنگ خود بخود بہتر ہو جائے گی تاہم اسکے لیے انہیں تعاون کی ضرورت ہوگی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ شاہین، حارث کی ابتدائی 2 میچز میں محض 2 وکٹیں

یاد رہے کہ ورلڈکپ 2023 کے بعد سے رؤف کی فارم میں کمی آئی ہے اور وہ جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں بظاہر مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ حفیظ کا حارث رؤف کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا مشورہ

رواں پی ایس ایل سیزن کے ابتدائی دو میچز میں قومی ٹیم کیلئے اسپیڈ گن کہلائے جانے والے حارث رؤف نے 2 میچز میں 7 اوورز کروائے ہیں جبکہ 42 کی ایوریج سے رنز کے انبار لگوائے، ٹورنامنٹ وہ بھی محض ایک وکٹ حاصل کرسکے ہیں۔

قبل ازیں سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی فاسٹ بولر حارث رؤف کو فرسٹ کلاس اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں