حکومت کی تشکیل میں پیشرفت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

100انڈیکس میں 1075پوائنٹس کا اضافہ۔ بڑھ کر 61539پوائنٹس کی سطح پر آگیا


ویب ڈیسک February 21, 2024
100انڈیکس میں 1075پوائنٹس کا اضافہ۔ بڑھ کر 61539پوائنٹس کی سطح پر آگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کیلیے معاہدہ طے پانے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی آگئی۔

آج کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1075پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 100انڈیکس بڑھ کر 61539پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں معاملات طے، زرداری صدر اور شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے

امریکی کمپنی کی پاکستان میں نمک کی کان کنی کے شعبے میں 200ملین ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدے، لسٹڈ کمپنیوں کے متوقع اچھے نتائج اور اکثریتی نشستوں کی حامل دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت سازی پر پیش رفت جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار میں مزید بہتری کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 4.49 پوائنٹس کے اضافے سے 60464.24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں