پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید عدالت میں پیش وارنٹ گرفتاری معطل

فیصل جاوید پر 13 مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت اسلام آباد


ویب ڈیسک February 21, 2024
فیصل جاوید پر احتجاج اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے خود کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کردیا جس کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے گئے۔

احتجاج اور توڑ پھوڑ کے الزام کے تحت تھانہ بنی گالہ میں درج کیس کی سماعت اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ نے کی۔ سینیٹر فیصل جاوید خان نے خود کو عدالت کے سامنے پیش کر دیا۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور اور سینیٹر فیصل جاوید کی راہداری ضمانتیں منظور

عدالت نے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے فیصل جاوید پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 13 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی راہداری ضمانت مںظور کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں