طیارے کے باتھ روم میں 14 سالہ لڑکی کی ویڈیو بنانے پر فلائٹ اٹینڈنٹ گرفتار

فلائٹ اٹینڈنٹ نے نازیبا ویڈیو بنانے کے لیے ٹوائلٹ کی سیٹ پر اپنا موبائل چھپایا ہوا تھا


ویب ڈیسک February 21, 2024
فلائٹ اٹینڈنٹ نے نازیبا ویڈیو بنانے کے لیے ٹوائلٹ کی سیٹ پر اپنا موبائل چھپایا ہوا تھا، فوٹو: ٹوئٹر

ہوائی جہاز کے باتھ روم میں 14 سالہ لڑکی خفیہ طور پر ویڈیو بنانے کے الزام میں امریکی ایئر لائنز کے ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کو الزام ثابت ہونے پر 15 سے 30 سال تک کی قید کی سزا ہوسکتی ہے۔


امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ ملزم کے پاس سے طیارے میں بیت الخلاء استعمال کرنے والی 4 دیگر نابالغ لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بھی موجود تھیں۔


پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ 2 ستمبر 2023 کو شارلٹ سے بوسٹن جانے والی پرواز میں، 14 سالہ لڑکی اپنی سیٹ کے قریب مین کیبن لیوریٹری استعمال کرنے کے لیے اٹھی لیکن باتھ روم میں کوئی تھا۔

پولیس کے بقول اسی وقت فلائٹ اٹینڈنٹ تھامسن نے لڑکی کو بتایا کہ فرسٹ کلاس میں بیت الخلا خالی ہے میرے ساتھ چلیں اور ہاتھ دھونے کے بہانے ایک منٹ کا کہہ کر جلدی سے باتھ روم میں داخل ہوگیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جب لڑکی باتھ روم میں داخل ہوئی تو اسے شک ہوا کہ ٹوائلٹ سیٹ پر کچھ چھپایا گیا ہے جب لڑکی نے چیک کیا تو وہاں فلائٹ اٹینڈنٹ کا آئی فون ٹیپ سے چپکا ہوا تھا۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے موبائل سے فلائٹ اٹینڈنٹ کے چھپائے گئے موبائل فون کی تصاویر لیں اور واپس آگئی اس کے بعد فلائٹ اٹینڈنٹ باتھ روم گیا۔

لڑکی نے اپنے والدین کو بتایا جن کی بروقت شکایت پر ایئرپورٹ پر ہی فلائٹ اٹینڈنٹ کو گرفتار کرلیا گیا جس کے موبائل 7 سے 14 سال کی دیگر لڑکیوں کی بھی نازیبا ویڈیوز ملیں۔

یاد رہے کہ امریکا میں بچوں کے جنسی استحصال پر ملزم کو 15 سے 30 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔