پی پی کا بلوچستان میں ن لیگ کو اسپیکر اور سینیئر وزیر دینے کا فیصلہ

پی پی نے پارٹی ارکان سے وزارت اعلیٰ کے لیے 3مخلتف ناموں پر تجاویز بھی مانگیں


ویب ڈیسک February 21, 2024
—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں مسلم لیگ ن کو اسپیکر اور سینیئر وزیر کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت سازی کے لیے مشاورت مکمل کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کو شراکت اقتدار میں اسپیکر اور سینیئر وزیر دیا جائے گا۔

پارٹی قائدین نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے الگ الگ بھی ملاقات کی جس میں ارکان سے وزارت اعلیٰ کے لیے 3مخلتف ناموں پر تجاویز بھی مانگیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں