میاں صاحب گھبرانا نہیں قدم بڑھائیں کوئی آپ کے ساتھ نہیں فیصل واوڈا
نامزد وزیراعلیٰ پنجاب بزدار 2 مریم نواز نے پاکستان کو مسائل سےنکالنے کے لیے پہلا اعلان کیا، سابق وزیر
سابق وزیر فیصل واوڈا نے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ''میاں صاحب گھبرانا نہیں۔۔۔ قدم بڑھائیں کوئی آپ کے ساتھ نہیں''۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ''ایکس'' پر انہوں نے کہا کہ گھںٹوں کی ایڈیٹنگ کے بعد پہلی ریکارڈ تقریرکی اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب بزدار 2 مریم نواز نے پاکستان کو مسائل سےنکالنے کے لیے پہلا اعلان کیا۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ (پہلا اعلان) پنجاب پینڈا سروس (ڈیلیوری سروس) جس سے مُردوں کے سرٹیفکیٹ طلاق کے سرٹیفکیٹ اور پیدائش کے سرٹیفکیٹ گھر گھر پہنچائے جائیں گے۔
سابق وزیر نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں کہا کہ ''میاں صاحب! گھبرانا نہیں۔۔۔ قدم بڑھائیں کوئی آپ کے ساتھ نہیں''۔