پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم، متعدد زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 22 فروری 2024
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ تنطیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 9 طلبہ زخمی ہوگئے۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی میں تصادم دو طلبہ تنظیموں کے مابین ہوا، دو طرفہ تصادم کے دوران پتھراؤ اور  ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 9 طلبہ زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا اور ان حالت تسلی بخش ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی میں تصادم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔