اتحادی حکومت بنانا کسی بھی ملک کا اندرونی فیصلہ ہوتا ہے امریکا

پاکستانی حکومت آایکس سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بحال کرے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک February 22, 2024
پاکستان میں سوشل میڈیا کی بندش پر تشویش ہے،امریکی محکمہ خارجہ:فوٹو:فائل

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل سے قبل کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اگر کسی بھی ملک میں اتحادی حکومت بنتی ہے تو وہ اس ملک کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔ یہ ایسا معاملہ نہیں جس پرہم بات کریں۔

مزید پڑھیں: حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے مداخلت کرنا نہیں چاہتے، امریکا

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ پاکستان میں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کو جزوی یا مکمل طور پر بند کرنے اور آزادی اظہار کو محدود کرنے پر تشویش ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان سے کہتے ہیں کہ آزادی اظہار کا احترام کیا جائے اور ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز کو بحال کیا جائے۔ پاکستانی حکام سے رابطوں میں آزادی اظہار کے بنیادی حق کی اہمیت کو اجاگر کرتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں