انوشکا اور کوہلی کی بیٹے کیساتھ AI سے تیار کردہ فیملی فوٹوز وائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 22 فروری 2024
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 20 فروری کو اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا : فوٹو : بھارتی میڈیا

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 20 فروری کو اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا : فوٹو : بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے تیار کردہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 15 فروری کو اپنے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہا اور 20 فروری کو جوڑے نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔

انوشکا اور ویرات کوہلی نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ہم محبت بھرے دل کے ساتھ آپ کو یہ خوشخبری سُنا رہے ہیں کہ 15 فروری کو وامیکا کے چھوٹے بھائی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ہم نے ‘اکے’ رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: انوشکا اور کوہلی کے بیٹے کے نام کا تُرک زبان میں مطلب کیا؟

اس جوڑے نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنی زندگی کے اس خوبصورت وقت میں آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے خواہاں ہیں اور ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس وقت ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے بیٹے کی پیدائش پر مداح بہت خوش ہورہے ہیں، کئی فین پیجز نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے تیار کردہ انوشکا اور کوہلی کی فیملی فوٹوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

مزید پڑھیں: انوشکا اور کوہلی کا بیٹا پیدا ہوتے ہی انسٹاگرام پر چھاگیا

ان تصاویر میں انوشکا شرما، ویرات کوہلی، وامیکا اور نومولود بیٹے نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کِٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ تصاویر میں اس جوڑے کے بیٹے کا چہرہ نہیں دِکھایا گیا۔

v1

v2

v3

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اسٹار جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔