پشاور ہائیکورٹ کا اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا آرڈر غیر آئینی غیر قانونی قرار دے دیا
ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں 23 جون 2023 کو سابق اسپیکر اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل درخواست گزار کا موقف تھا کہ اسد قیصر سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے اس کو روکا گیا، 23 جون کو ان کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا۔ یہ اس الیکشن میں بھی ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور سینیئر سیاستدان ہیں۔
عدالت نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا آرڈر غیر آئینی غیر قانونی قرار دے دیا۔