نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی ملاقات

دونوں اعلی افسران نے صوبے کے انتظامی امور و امن و امان پر تفصیلی بریفنگ دی۔


ویب ڈیسک February 22, 2024
دونوں اعلی افسران نے صوبے کے انتظامی امور و امن و امان پر تفصیلی بریفنگ دی۔

نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جاتی امرا رائیونڈ میں سرکاری مصروفیات جاری ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز سے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملاقات کی جس میں دونوں اعلی افسران نے صوبے کے انتظامی امور و امن و امان پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مریم نواز سے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری انڈسٹریز، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے بھی ملاقات کی۔

تمام سیکرٹریز نے نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ مریم نواز نے صوبائی سیکرٹریز کو عوامی و فلاحی منصوبوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں