پی ایس ایل9؛ گلیڈی ایٹرز میں عامر کی شمولیت پر سرفراز کا بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک  جمعرات 22 فروری 2024
ہمیشہ عامر کو کہا ہے کہ وہ پاکستان کیلئے کھیل سکتا ہے، سابق کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ہمیشہ عامر کو کہا ہے کہ وہ پاکستان کیلئے کھیل سکتا ہے، سابق کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی گلیڈی ایٹرز میں شمولیت سے بالنگ یونٹ مضبوط ہوا ہے، انہیں ٹی20 لیگز کھیلنے کا تجربہ ہے۔

مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ہمیشہ عامر کو کہا ہے کہ وہ پاکستان کیلئے کھیل سکتا ہے اور میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کیلئے کارآمد ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن ہمارا ٹیم کمبینشن اچھا ہے، اگر اسی طرح کھیلتے رہے تو اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ خواجہ نافع کی سلیکشن کیسے ہوئی؟ سرفراز نے بتادیا

ریلی روسو کی کپتانی کے حوالے سے سرفراز احمد نے کہا کہ انکی قیادت میں پرسکون ہیں، کھیل سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔