وینزویلا میں سونے کی کان گرنے سے 23 شہری ہلاک ویڈیو وائرل

حادثے کے وقت سونے کی کان میں 200 افراد موجود تھے


ویب ڈیسک February 22, 2024
حادثے کے وقت سونے کی کان میں 200 افراد موجود تھے، فوٹو: ویڈیو گریب

جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں شہری غیر قانونی کان سے سونا نکال رہے تھے کہ کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 23 شہری دب کر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ وینزویلا کی ریاست بولیور کے جنگل میں پیش آیا جہاں سونے کے ذخائر موجود ہیں۔ ان میں سے ہی ایک سونے کی کان بولا لوکا میں شہری سونا تلاش کر رہے تھے۔

اس دوران اچانک کان بیٹھ گئے اور 50 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے۔ جس وقت سونے کی کان حادثے کا شکار ہوئی کچھ لوگ ویڈیو بھی بنا رہے تھے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔



امدادی کاموں کے دوران اب تک 23 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ درجن سے زائد افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ وینزویلا میں کانوں کے حادثات عام ہیں۔ ایسے ہی ایک حادثے میں 12 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں