سندھ اسمبلی کا اجلاس 24 فروری کو طلب نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

حلف برداری کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے گا


ویب ڈیسک February 22, 2024
(فوٹو فائل)

ملک میں عام انتخابات کے بعد سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس 24فروری کو طلب کرلیا گیا جس میں نو منتخب ارکان اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے ہوگا اور اسپیکر اسمبلی ارکان سے حلف لیں گے۔ اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری گورنر کو بھجوا دی گئی ہے۔

نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد اسپیکر نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کا شیڈول دیں گے۔

کاغذات فائنل ہونے کے بعد ایک دن کے وقفے سے انتخاب ہوگا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے منتخب ہونے کے بعد نو منتخب اسپیکر وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں