بلوچستان میں حکومت سازی کیلیے جے یو آئی متحرک پیپلزپارٹی سے رابطہ
پیپلزپارٹی کی جے یو آئی کی جانب سے رابطے کی تصدیق، جمعیت علما اسلام کا وفد جلد زرداری اور بلاول سے ملاقات کرے گا
بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے جمعیت علما اسلام کے قائدین نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے رابطہ کر کے تعاون مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے جمعیت علماء اسلام بھی متحرک ہو گئی جبکہ پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بھی جے یو آئی کی جانب سے رابطے کی تصدیق کردی۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت سازی کیلئے ن لیگ کیساتھ ڈھائی ، ڈھائی سال کا کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا۔
بلوچستان میں حکومت سازی کیلیے جمعیت علما اسلام کی قیادت جل اسلام آباد میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کر کے معاملات طے کرے گی۔