شاہ رخ خان کے پاس 17 موبائل فونز ہونے کا انکشاف

جب شاہ رخ خان نے اداکاری کی دنیا میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تو پروڈیوسر وویک وسوانی نے ان کی بہت مدد کی تھی


ویب ڈیسک February 23, 2024
شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے بڑے سُپر اسٹارز میں ہوتا ہے : فوٹو : فائل

معروف بھارتی فلم پروڈیوسر وویک وسوانی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے پاس 17 موبائل فونز ہیں جو وہ ہر وقت اپنے پاس رکھتے ہیں۔

شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے بڑے سُپر اسٹارز میں ہوتا ہے، اداکار نے اپنے شاندار کیرئیر کے دوران نہ صرف بھارت میں بلکہ عالمی سطح پر بھی شہرت حاصل کی ہے، 'کنگ خان' کے نام سے مشہور شاہ رخ نے بالی ووڈ میں ایک طویل سفر طے کیا ہے، جب اُنہوں نے اداکاری کی دنیا میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تو وویک وسوانی نے ان کی بہت مدد کی تھی۔

اب حال ہی میں پروڈیوسر وویک وسوانی نے بھارتی ٹیلی ویژن میزبان سدھارتھ کنن کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں 2018 میں کنگ خان کی سالگرہ کی تقریب میں گیا تھا، اُنہوں نے میرا شاندار استقبال کیا، مجھے اپنے بچوں سے ملوایا اور مجھے بہت عزت دی۔

وویک وسوانی نے کہا کہ اب شاہ رخ خان سے ملاقات نہیں ہوتی کیونکہ اداکار کے پاس 17 موبائل فونز ہیں اور میرے پاس اُن کا صرف ایک فون نمبر ہے، اگر وہ اُس نمبر سے میری کال اُٹھا لیتے ہیں تو ہماری ملاقات ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان اور گوری نے تین شادیاں کیں، بھارتی پروڈیوسر کا انکشاف

پروڈیوسر نے کہا کہ فلم 'جوان' کی کامیابی کے بعد، میں نے شاہ رخ خان کو اسی فون نمبر پر کال کی تھی لیکن اُنہوں نے میری کال نہیں اُٹھائی اور پھر جب شاہ رخ خان نے مجھے کال کی تو تب میں مصروف تھا، اسی لیے میں اُن کی کال نہیں اُٹھا سکا۔

اُنہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان ہر وقت سفر میں رہتے ہیں، اُن کے اوپر بہت سی ذمہ داریاں ہیں، وہ ایک سلطنت چلا رہے ہیں، اسی لیے میں اُن کی مصروفیت کا احترام کرتا ہوں۔

وویک وسوانی نے مزید کہا کہ ہمارا کوئی رشتہ نہیں ہے لیکن ہم جب بھی ملتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ہم دونوں کے درمیان گہرا تعلق قائم ہے، میں اسکول کا استاد ہوں، میں دن میں 18 گھنٹے کام کرتا ہوں بس اور لوکل ٹرین میں سفر کرتا ہوں جبکہ شاہ رخ ایک سُپر اسٹار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں