راکول پریت نے سندھی رسم و رواج کیساتھ شادی کیوں کی وجہ سامنے آگئی

21 فروری کو بھارتی ریاست گووا میں ساحل سمندر کے کنارے راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی


ویب ڈیسک February 23, 2024
راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کی شادی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہیں : فوٹو : انسٹاگرام

معروف بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ اور اداکار و پروڈیوسر جیکی بھگنانی نے سکھ مذہب کے ساتھ ساتھ سندھی رسم و رواج کے مطابق بھی شادی کی۔

21 فروری کو بھارتی ریاست گووا میں ساحل سمندر کے کنارے ہونے والی راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کی شادی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے، شادی کی تقریب میں اس جوڑے کے قریبی رشتہ داروں، اہلخانہ اور چند دوستوں نے شرکت کی جن میں بالی ووڈ شخصیات بھی شامل تھیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Rakul Singh (@rakulpreet)




سوشل میڈیا پر راکول پریت سنگھ اور جیکی بھنگنانی کی شادی کے چرچے تو خوب ہورہے ہیں لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ اس جوڑے کی شادی سندھی رسم و رواج کے مطابق بھی ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکول پریت سنگھ کا تعلق سکھ مذہب سے ہے جبکہ جیکی بھنگنانی سندھی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں، اسی لیے اس جوڑے نے آنند کراج اور سندھی رسم و رواج کے مطابق شادی کی، سکھ مذہب میں شادی کی رسومات کو آنند کراج کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ رشتہ ازدواج میں منسلک

اس جوڑے نے دونوں شادیوں کے لیے مختلف ملبوسات کا انتخاب کیا، سندھی رسم و رواج کے مطابق شادی کے لیے راکول پریت اور جیکی نے ٹی پنک یعنی ہلکے گلابی رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے جبکہ سکھ مذہب کے مطابق کی گئی شادی کے لیے ہاف وائٹ رنگ کے گوٹے اور شیشوں کے کام والے ملبوسات کا انتخاب کیا۔





 



 



 


View this post on Instagram


 


 

A post shared by Brides Today (@bridestodayin)


راکول پریت اور جیکی بھنگنانی نے اپنی شادی کی تقریبات کی خوبصورت ویڈیو بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔



 

 

 

View this post on Instagram

 


 

A post shared by Rakul Singh (@rakulpreet)




سوشل میڈیا پر مداحوں اور بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے جیکی بھنگنانی اور راکول پریت سنگھ کو شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں