کراچی میں 26 فروری کی صبح بارش کا امکان

ویب ڈیسک  جمعـء 23 فروری 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: شر قائد میں 26 فروری بروز پیر کی صبح درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، دیہی سندھ کے ضلع دادو میں درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہا ہے کہ بارش کا سبب بننے والا مغربی سلسلہ 25 فروری کو بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔