آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے ملکی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کا خط ملک کی بھلائی کے لیے ہے، ہمارا کوئی بھی قدم ریاست، جمہوریت کے خلاف نہیں ہوگا


ویب ڈیسک February 23, 2024
(فوٹو : فائل)

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو پہلے بھی خط لکھے آج بھی لکھیں گے، اس خط سے ملک کی معیشت، سلامتی اور جمہوریت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ آج جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، القادر ٹرسٹ کی سماعت ہوئی، چارج فریم ہونے کی 27 تاریخ پڑی ہے، ہم نے عدالت کو اوپن کورٹ سے آگاہ کردیا ہے، آج میڈیا کو بھی وہ رسائی نہیں ملی جو ملنی چاہیے تھی۔

انہوں ںے کہا کہ ایسا ٹرائل غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، موجودہ نگران سیٹ اَپ الیکشن کمیشن انتخابات کرانے میں ناکام رہا، ہم نے عدلیہ سے گزارش کی تھی کمشنر راولپنڈی اور فیملی کی حفاظت کی جائے، کمشنر کو خفاظت نہ ملنے سے اس نے اسٹیٹمینٹ تبدیل کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے فارم 45 ٹھیک تھے اور فارم 47 جعلی ہے، پی ٹی آئی پارلیمان کا حصہ بنے گی، ملک کی معیشت، قانونی اور جمہوریت کے لیے کوششیں کی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ آج آئی ایم ایف کو لیٹر لکھیں گے، پہلے بھی لیٹر لکھے تھے، اس خط سے پاکستان کی ریاست اور جمہوریت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، پی ٹی آئی ملک کی بھلائی کے لیے خط لکھ رہی ہے، ہمارا کوئی بھی قدم ریاست، جمہوریت کے خلاف نہیں ہوگا، آج لیٹر لکھ رہے ہیں کل آپ کے سامنے آجائے گا۔

یہ پڑھیں : عمران خان نے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا

میڈیا سے گفتگو میں سینئر رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے لیے آئی ایم ایف پروگرام جاری رہنا چاہیے پاکستان کی اکانومی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملکی سلامتی خطرے میں ڈال دی، اسحاق ڈار

علی ظفر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، جمہوریت کیلئے جس جس فورم پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے وہ اٹھائیں گے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں