الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سے خواتین کی 20 مخصوص نشستوں پر نوٹی فکیشن جاری کردیا

قومی اسمبلی سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی خواتین کی نشستوں کے نوٹی فکیشن جاری نہیں کیے جا سکے


ویب ڈیسک February 23, 2024
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سے خواتین کی 20 مخصوص نشستوں پر نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن پنجاب سے قومی اسمبلی خواتین کی مخصوص نشستوں کے نوٹی فکیشنز جاری کیے گئے، پنجاب سے قومی اسمبلی کیلئے خواتین کی 20 مخصوص نشستوں کے نوٹی فکیشنز جاری ہوئے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ کو 17 نشستیں، پیپلز پارٹی، ق لیگ اوراستحکام پاکستان پارٹی کو ایک ایک نشست الاٹ کی گئیں جبکہ خواتین کی 60 مخصوص نشستوں میں سے 38 کے نوٹی فکیشن جاری کر دیے گئے خواتین کی 22 مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

خواتین کی 12 مخصوص نشستوں پر ابھی نوٹی فکیشن آنا باقی ہیں جبکہ کے پی کے کی 10 مخصوص نشستوں پر بھی تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔

دوسری جانب این اے 27 سے آزاد امیدوار اقبال خان، این اے 38 سے آزاد امیدوارشاہد احمد، این اے 40 سے جے یو آئی کے مولانا مصباح الدین، این اے 43 سے داور خان کنڈی کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے 6 مزید کامیاب امیدواروں کے نوٹی فکیشن جاری کر دیے جبکہ پی پی 289 ڈی جی خان سے آزاد امیدوار محمود قادر خان کامیاب قرار پائے ہیں۔ جبکہ الیکشن کمیشن نے پی پی 68 گجرانوالہ سے کامیاب امیدوار ارقم خان کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ ارقم خان پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں