شارجہ سے آئے پاکستانی سے 1 کروڑ مالیت کے موبائل فون برآمد

صالح مغل  جمعـء 23 فروری 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شارجہ سے آنے والے مسافر کے قبضے سے ایک کروڑ روپے مالیت کے 102 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والا اسرار احمد شارجہ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تو کسٹم حکام نے شک کی بنیاد پر روک کر اُس کی تلاشی کی۔

تلاشی کے دوران ملزم کے سامان اور پاس سے 102 قیمتی موبائل فون برآمد ہوئے جن کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق مسافر نے موبائل فون بیگ میں چھپائے تھے۔ کسٹم حکام نے ملزم کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔